رابرٹ کینیڈی جونئیرڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں صدارتی الیکشن سے دستبردار

66

واشنگٹن: سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے رابرٹ کینیڈی جونئیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کردی۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق رابرٹ کینیڈی جونیئر آزاد حیثیت سے امریکی صدارت کا الیکشن لڑنے کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے صدارتی انتخابات سے دستبرداری کے بعد ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کردی۔

 

رابرٹ کینیڈی جونیئر  کا کہنا تھا کہ سروے کے  الیکشن میں میری موجودگی سے ڈونلڈ ٹرمپ کو نقصان اور کملا ہیرس کو فائدہ ہوگا۔

 

رابرٹ کینیڈی پہلے ڈیمو کریٹ امیدوار بننے کی خواہش مند تھے، رابرٹ کینیڈی نے بعد میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

 

ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ کینیڈی کی حمایت کا خیرمقدم کیا اور اسے بہترین قرار دیا جبکہ کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ وہ رابرٹ کینیڈی کے سپورٹرز کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔

 

دوسری جانب رابرٹ کینیڈی کی بہن کیری کینیڈی نے اپنے بھائی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ  ہمارے والد اور خاندان کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل اقدار سے غداری اور ایک غمگین کہانی کا افسوسناک اختتام ہے۔

تبصرے بند ہیں.