پشاور:خفیہ کال ریکارڈنگ کے معاملے میں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود اوراحمد حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نور ولی محسود اور غٹ حاجی کے خلاف مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی شمالی وزیرستان میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کامزید کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان کےعلاقے کِری شموزئی میں دیہی ہیلتھ سینٹر پرحملے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی خفیہ کال منظر عام پر آئی تھی جس میں نور ولی محسود، غٹ حاجی کو پاکستان میں سکول اور اسپتالوں کو نشانہ بنانے کی ہدایت کررہا تھا۔
تبصرے بند ہیں.