راہول گاندھی نے  تقریر کے دوران قرآن پاک کا حوالہ دیا، درود پڑھا

22

 

نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا   میں تقریر کے دوران قرآن پاک کا حوالہ دیا اور  حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے درود پڑھا ۔

راہول نے  عدم تشدد اور امن کی بات کرتے ہوئے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے درود پڑھا اور کہا کہ دنیا کی تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد اور خوف کو ختم کرنے کی بات کی اوربتایا کہ ڈرنا نہیں چاہیے۔

 

اپوزیشن لیڈر نے بی جے پی اور ہندو انتہاپسندوں پارٹیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے رہنما نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے ہیں۔ یہ لوگ ہندو لیڈر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ نفرت اور تشدد بھی کرتے ہیں۔ یہ ہندو نہیں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.