بائیڈن اور ٹرمپ کا پہلاصدارتی مباحثہ 27 جون کو ہو گا

19

واشنگٹن: بائیڈن اور ٹرمپ کا پہلاصدارتی مباحثہ 27 جون کو ہو گا۔امریکہ  میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ 27 جون کو ہو گا۔

 

واشنگٹن سے غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن ڈیموکریٹس اور ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ہیں۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی چینل پر ہونے والا صدارتی مباحثہ 90 منٹ پر مشتمل ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں صدارتی انتخابات اس سال 5 نومبر کو ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.