اسلام آباد میں پولیس مقابلہ ، 3 کار چور ہلاک، خاتون ساتھی زخمی حالت میں گرفتار

138

 

اسلام آباد : اسلام آباد میں کشمیر چوک کے قریب پولیس مقابلہ ہوا ہے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 کار چور ہلاک، ساتھی خاتون زخمی حالت میں گرفتار کرلی گئی۔

 

پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد چار رکنی کار چوروں کا گروہ مری سے اسلام آباد داخل ہورہا تھا۔  کار چوروں کے داخل ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی ۔

 

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو دیکھتے ہی کار سوار چوروں نے  فائرنگ شروع کردی ، جوابی فائرنگ سے تین کار چور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے انکی ساتھی خاتون زخمی ہوئی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس ذرائع کا بتانا تھا کہ کارلفٹروں سے لاھور سے چوری شدہ گاڑی ، اسلحہ اور متعدد گاڑیوں کی نمبرز پلٹس برآمد ہوئیں۔

 

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا ایک ملزم الیاس خان  راولپنڈی اور اسلام آباد  میں متعدد سنگین جرائم  کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ پولیس کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا، پولیس حکام نے بتایا کہ دیگر دو ہلاک افراد کی شناخت کی جارہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.