قیامت خیز گرمی کے بعد آج پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی 

31

لاہور: قیامت خیز گرمی  میں محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی ۔محکمہ موسمیات نے آج مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

 

عید کے تیسرے روز لاہور، فیصل آباد ، سیالکوٹ سمیت بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد ،راولپنڈی میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی۔

 

دوسری جانب موسمیاتی ماہرین نے کراچی میں جولائی کے اوائل سے ہی مون سون بارشوں کے شروع ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔  رواں سال کراچی سمیت جنوبی سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.