ارشد ندیم پھر انجری کا شکار، فن لینڈ کے ایونٹس میں شرکت نہیں کرینگے

41

لاہور:ارشد ندیم پھر انجری کا شکار،  فن لینڈ کے ایونٹس میں شرکت نہیں کرینگے۔  فن لینڈ میں ہونے والے تھروئنگ چیمپئن شپ کیلئے سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی دائیں پنڈلی کا مسل پل ہو گیا، مسل پل ہونے کے باعث  فن لینڈ میں ہونے والی تھروئنگ چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے ارشد ندیم کو دو ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیاہے، وہ دو ہفتے بعد تھرو کرنے کے قابل ہوجائیں گے، قومی ایتھلیٹ جولائی میں پیرس میں شیڈول ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لیں گے۔

یاد رہے کہ فن لینڈ میں ہونے والی تھروئنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ارشد ندیم کو چند روز قبل ویزہ جاری کیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.