ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ

12

لاہور، کراچی، اسلام آ باد:ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد ہو رہا ہے،کراچی کی سبیل والی مسجد، لاہور کی جامعہ نعیمیہ مینار پاکستان ، پشاور کے عید گاہ گراؤنڈ اور اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں نماز عید ادا کی گئی۔

اس  موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں اور غزہ کے مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئی  جبکہ سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری،  وزیراعظم شہبازشریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.