محمد عامر اور عماد وسیم کا ایک مرتبہ پھر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

111

 

نیویارک : ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لے کر ٹیم میں شامل ہونے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم نے ایک مرتبہ پھر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم کی بری کارکردگی اور سپر ایٹ میں نہ پہنچنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

 

عماد وسیم اور محمد عامر کل آئر لینڈ کے خلاف میچ میں آخری مرتبہ انٹرنیشنل سطح پر کرکٹ کھیلتے نظر آئیں گے۔ دونوں کھلاڑی انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد پہلے کی طرف لیگ کرکٹ ہی کھیلیں گے۔

تبصرے بند ہیں.