حکومت معیشت کی بحالی کے لیے نجی شعبے کو تمام سہولیات فراہم کرے گی: شہباز شریف

13

اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ حکومت معیشت کی بحالی کے لیے نجی شعبے کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی عالمی شہرت یافتہ کنسلٹینسی فرم کے وفد کے ہمراہ ملاقات ہو ئی ۔ اس ملاقا ت میں   پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے تجاویز پیش  کی گئیں۔

وزیراعظم  شہباز شریف  نے  ہدایت کی کہ   دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدوں کو بین الاقوامی شہرت یافتہ فرمز کی مشاورت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید ہدایت کی کہ   حکومت کے حجم میں کمی اور نظام حکومت کو موثر بنانے کے لیے بھی عالمی شہرت یافتہ فرمز سے مشاورت کی جائے۔

پاکستان کے تمام شعبوں بالخصوص معدنیات اور توانائی میں سرمایہ کاری کی لامحدود استعداد موجود ہے، ملکی معیشت کی ترقّی میں نجی شعبے کا کلیدی کردار ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا  ہے کہ حکومت پاکستان معیشت کی بحالی کے لیے نجی شعبے کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.