پاکستان کاورلڈ کپ کا سفر جاری رہے گا یا نہیں؟، فیصلہ آج ہوگا

66

فلوریڈا: پاکستان کاورلڈ کپ کا سفر جاری رہے گا یا نہیں؟، فیصلہ  آج ہوگا۔ آج   ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی میں امریکہ اور  آئر لینڈ کی ٹیم کا اہم میچ ہے۔ پاکستان کی ٹیم اگر مگر کاشکار ہے۔یہ میچ  امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک سٹیڈیم ٹرف گرانڈ لاڈر ہل فلوریڈا میں کھیلا جائیگا ۔

پاکستان نے اس ورلڈ کپ میں تین میچز کھیلے ہیں جس میں صرف کینیڈا کیخلاف کامیابی حاصل کی ہے۔ آج کے میچ میں امریکہ کو آئر لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوتو پاکستان کا سفر ورلڈ کپ میں جاری رہنے کا امکان ہے۔

اگر یہ میچ بارش سے متاثر ہوا یعنی دونوں ٹیمیں امریکہ اور آئر لینڈ کو ایک ایک پوائنٹ ملا تو پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا آخری لیگ میچ 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی، یہ میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.