ٹی 20 ورلڈکپ سپر 8 مرحلہ، بھارت نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دے دیا

45

اینٹیگا:ٹی 20 ورلڈکپ سپر 8 مرحلہ میں  بھارت  نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دے دیا ۔

ویسٹ انڈیز میں اینٹیگا،نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

 

بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور ویرات کوہلی نے کیا تاہم پہلی وکٹ 39 کے مجموعی سکور پر گری اور کپتان روہت 23 رنز بنا آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ویرات کوہلی 37 اور سوریا کمار یادیو 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ہاردک پانڈیا کی جارحانہ اننگز کی بدولت بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

ہاردک پانڈیا نے 27 گیندوں پر پورے 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ رشبھ پنت نے 36 اور شیوم ڈوبے نے 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن اور رشاد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مصنف کے بارے میں

تبصرے بند ہیں.