راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ اس بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہبانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا دوریاں بڑھ رہی ہیں اس کے لیے ڈائیلاگ ضروری ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہماری بات سے اتفاق کیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہے، محمود خان اچکزئی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد ہے انہیں اعتماد میں لیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مذاکرات الائنس کی سطح پر بھی ہوں گے، پی ٹی آئی خود بھی آغاز کر سکتی ہے، مذاکرات کے سوا کوئی آپشن نہیں ہم نے مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا۔
صحافی کے سوال کے جواب میں کہاکہ مذاکرات کے لیے سپریم کورٹ نے جو آپشن دیا ہے وہ بھی زیرغور ہے۔ان کا کہنا ہے کہ برف پگھل رہی ہے، ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہو جائیں، ہماری مذاکرات کی پیشکش کو کسی ڈیل سے تعبیر نہ کیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مذاکرات کے لیے کوئی خط نہیں لکھا، سپریم کورٹ کے مذاکرات کے آپشن کا جواب بھی پی ٹی آئی دے گی۔
تبصرے بند ہیں.