وفاقی حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ معاوضہ دینےکا حکم

10

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نےوفاقی حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو آئندہ سماعت سے پہلے 30 لاکھ معاوضہ دینے کی ہدایت  کر دی۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شہری غلام محمد کی اپنے لاپتہ بیٹے ہارون محمد کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت  کی۔درخواست گزار کی جانب سے ایمان زینب مزاری عدالت کے روبرو پیش پیش ہوئیں جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

 

اسلام آباد ہائی کورٹ  شہری غلام محمد کا اپنے لاپتہ بیٹے ہارون محمد کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت میں بڑا حکم دیتے ہوئے   وفاقی حکومت کو درخواست گزار کو آئندہ سماعت سے پہلے 30 لاکھ معاوضہ دینے کی ہدایت کر دی۔

 

درخواست گزر کی وکیل ایمان مزاری ایڈوکیٹ  نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار کے فیملی کو مقدمہ لڑنے پر دھمکیاں مل رہی ہیں جس پر عدالت نے بزریعہ سیکرٹری داخلہ  آئی جی خیبرپختونخوا کو درخواست گزار کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت  کی عدالت نے سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کردی۔

تبصرے بند ہیں.