لاہور اور اطراف میں شدید آندھی، چھت اور درخت گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 14 افراد زخمی

22

لاہور: لاہور اور اطراف میں شدید آندھی سے دیواریں اور چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ درخت گرنے سے 14افراد زخمی ہوئے۔

 

آندھی سے لیسکو ریجن کے 322 فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے۔پتوکی میں چھت، دیوار، سائن بورڈ اور سولر پلیٹیں اڑ کر گرنے سے دو بچے جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے.

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آندھی کی رفتار 115 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، آندھی سے گلبرگ مین بلیوارڈ میں درخت گرنے سے دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔

 

کوٹ عبدالمالک میں زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے چار بچوں کا باپ فیاض جاں بحق ہوگیا۔قصور کے علاقے ٹبہ نین وال میں دیوار گرنے سے بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئی، پتوکی میں آندھی کے باعث مختلف واقعات میں دو بچے جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔دربار اسٹاپ پتوکی میں سائن بورڈ گرنے سے 3 موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے، ہلہ روڈ پر دیوار اور چھت گرنے سے 9 سالہ بچہ اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تیز ہوا کے باعث سولر پلیٹیں اڑ کر گرنے سے خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، آندھی سے پتوکی نیشنل ہائی وے پر درخت گرنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ شیخوپورہ، ننکانہ صاحب میں بھی آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.