نئی دہلی میں ہیٹ سٹروک سے رواں سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ

55

نئی دہلی :نئی دہلی میں ہیٹ سٹروک سے رواں سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ  ہوئی ہے۔  بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہیٹ سٹروک سے اس سال کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں سورج آگ برسارہا ہے جہاں درجہ حرارت 53 ڈگری تک جا پہنچاہے ۔ نئی دہلی میں شدید ہیٹ ویو کے نتیجے میں پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جہاں ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا شخص ہیٹ ویو کے باعث دہلی کے رام منوہر لوہیا ہسپتال میں چل بسا۔
نئی دہلی میں صحت کے حوالے سے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، حکام کے مطابق گرمی کی شدت سے تمام عمر کے افراد کو ہیٹ سٹروک کا خطرہ ہو سکتا ہے۔دہلی، جو پہلے ہی گرمی کی لپیٹ میں ہے اور جہاں بجلی کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، حکام نے پانی کی قلت کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.