نواز شریف کی مہربانی کہ انہوں نے نام لیا، لیکن ن لیگ کی سیاست سے متفق نہیں: شاہد خاقان عباسی

33

 

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی مہربانی ہے کہ انہوں نے نام لیا لیکن  پاکستان مسلم لیگ ن نے جس سیاست کا چناؤ کیا اس سے اتفاق نہیں کرتا۔

 

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف وضع دار آدمی ہیں ان کے ساتھ 35 سال کا ذاتی تعلق  آج بھی موجود ہے اور   رہے گا۔

 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب تک لانے والے چاہیں گے حکومت چلے گی۔ کسی کے لیے ماحول بنانے کے حق میں نہیں ہوں، عوام کی رائے کے حق میں ہوں۔

 

خیال رہے گزشتہ روز پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےنواز شریف   نے  اپنی بیٹی مریم نواز کو مبارک باد دی اور کہا کہ مریم نے جیلیں کاٹیں، پارٹی کو متحرک کیا ہر امتحان میں پورا اتریں، حمزہ شہباز کو سراہتا ہوں کہ جواں مردی کے ساتھ جیل کاٹی اور جیل تک نہ کی میرے سامنے انہیں ہتھکڑیاں لگا کر لے جایا گیا، شاہد خاقان عباسی نے میرے ساتھ جیلیں کاٹیں اور اف تک نہ کی۔

تبصرے بند ہیں.