کسی بات کا جواب نہیں دوں گا، جو سچ ہے وہ سب جانتے ہیں، نواز شریف کے بیان پر ثاقب نثار کا ردعمل

74

 

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار  نے  تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسی کسی بات کا جواب دینا نہیں چاہوں گا، جو سچ ہے وہ سب جانتے ہیں کسی کے کہنے سے کیا ہوتا ہے۔

 

سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ہر بندے کو آزادی اظہارِ رائے کا حق حاصل ہے۔ نواز شریف بھی اپنے خیالات کے اظہار میں آزاد ہیں۔

 

واضح خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں ثاقب نثار کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 

انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار نے مجھے زندگی بھر کے لیے پارٹی کی صدارت سے ہٹایا، آج لوگوں  نے ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا، بلائیں ان لوگوں کو جنہوں نے فیصلہ دیا تھا کہ نواز شریف کو ہمیشہ کے لیے فارغ کیا جاتا ہے مگر آج نواز شریف ایک بار پھر آپ کے سامنے کھڑا ہے۔

 

نواز شریف نے کہا کہ میرے خلاف فیصلہ بھی کیا تھا؟ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کا؟ میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی تمہارے بیٹے سے تو تنخواہ نہیں مانگی تھی؟

تبصرے بند ہیں.