گزشتہ شب آندھی طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 6 شہری جانبحق

28

لاہور: گزشتہ شب آندھی طوفان اور آسمانی بجلی گرنے سے 6 شہری جانبحق ہوئے ۔آندھی طوفان کی وجہ سے 5 افراد زخمی ہوئے ۔

 

سیالکوٹ اور راولپنڈی  میں آسمانی بجلی گرنے کے سانحات پیش آئے۔آندھی طوفان کی وجہ سے  6 شہری جانبحق ہوئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا متعلقہ اضلاع کے ڈی سیز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات ک دیں۔

 

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کی جائے گی۔انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔قدرتی آفات کا مقابلہ ملکر اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے۔

 

ریسکیو سمیت تمام ادارے الرٹ رہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کوتاہی یا غیر زمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی ۔

 

ڈی جی پی ڈی ایم اے  نے عوام کیلئے ہدایات جاری کی کہ عوام الناس سے درخواست ہے خراب موسم میں محفوظ مقامات پر رہیں، بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں ۔

تبصرے بند ہیں.