ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی اجلاس شروع، چاروں وزرائے اعلی اور آرمی چیف کی شرکت

33

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع  ہو گیا۔چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر  نےبھی اجلاس میں شرکت کی۔

وزیراطلاعات ، وزیرخزانہ،وزیر داخلہ  وزیردفاع، وزیرمنصوبہ بندی، وزارت تجارت، وزیر قانون و انصاف وزیر آبی وسائل شریک ہیں۔ چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا، وزیراعظم کا دورہ عرب امارات کے موقع پر 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری بارے پیش رفت پر اجلاس کو بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں دوست مملک کی سرمایہ کاری پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔اجلاس میں داخلی سیکیورٹی صورتحال پر بھی اجلاس کو آگاہ کیا جائے گا۔وزیراعظم شرکاء کو دورہ  یو اے ای سے متعلق آگاہ کریں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اینٹی سمگلنگ پر بریفنگ دیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم نے  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی  سے رابطہ کیا اور  وزیراعظم نے اجلاس  میں وزیراعلیٰ  خیبرپختونخوا کو مدعو  کیا۔ مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف  نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین گنڈا پور کو دعوت نامہ ملا ہے وہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.