بجلی کی بنیادی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

108

اسلام آباد: بجلی کی بنیادی قیمت میں 5روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

نیپرا اتھارٹی نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر سماعت شروع کردی، بجلی صارفین پر310 ارب سے زائدکا اضافی بوجھ ڈالےجانےکا امکان ہے۔

 

سی پی پی اے نے نئےمالی سال کے لیےپاور پرچیز پرائس  کے تعین کی درخواست کی ہے۔ سی پی پی اے نے درخواست میں پاور پرچیز پرائس کے7 منظرنامے پیش کئے ہیں۔

پاور پرچیز پرائس کے لیے 25 روپے 3 پیسے سے27 روپے 11 پیسے فی یونٹ کا تخمینہ ہے۔منظوری کےبعد پاور پرچیز پرائس کا بوجھ 3.58ٹریلین روپے تک پہنچ جائےگا۔

تبصرے بند ہیں.