سعودی کابینہ اجلاس، پاکستان کیساتھ توانائی، انسداد دہشت گردی، انٹیلی جنس کے دو طرفہ معاہدوں کی منطوری 

36

جدہ: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے سمیت دہشتگردی کی روک تھام کے لیے دو طرفہ معاہدے کی منطوری دے دی۔

 

سعودی دارالحکومت ریاض کے قصر اسلام میں وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔

 

کابینہ نے دہشت گردی کے انسداد کے لیے سعودی پبلک پراسیکیوشن اور پاکستانی انٹیلی جنس کے ساتھ تعاون کے معاہدے کی منظوری دی ہے۔

 

دریں اثناء شہزادہ محمد بن سلمان نے عوام کو  اجلاس کے آغاز میں کابینہ ارکان کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی صحت کے متعلق آگاہ کیا اور شاہ سلمان کی خیریت دریافت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے بند ہیں.