پی ٹی آئی کےمرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پرحملےکامقدمہ درج

19

اسلام آباد: پی ٹی آئی کےمرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پرحملےکامقدمہ درج کر لیا گیا.

 

پی ٹی آئی کےمرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نےاپنے پر ہونے والے حملےکا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں اپنی مدعیت میں درج کروا دیا، مقدمے میں چار  نامعلوم خواجہ  سراؤں کو نامزد کیا گیا۔

 

مقدمہ میں رووف حسن نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان ہوں اور مختلف چینلز میں اپنی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں، نجی چینل سے پروگرام ریکارڈنگ کے بعد پارکنگ کی طرف جارہا تھا ،ایک شخص جو بظاہر خواجہ سرا معلوم ہوتا ہے ۔اس نے  باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت روک کر حملہ کیا۔

 

مقدمہ میں پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل  سیکرٹری نے بتایا کہ اس کے دیگر تین ساتھی بھی آگئے جنہوں نے مجھ پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا، ملزمان میری گردن پر حملہ کررہے تھے کہ اس دوران چہرے پر شہ رگ کے قریب تیز دھار آلہ لگ گیا،ملزمان مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاِ بھی دے رہے تھے۔ملزمان نے دو دن پہلے ایک نجی چینل کے آفس میں بھی مجھے روک کر حملہ کیا تھا۔

 

مقدمہ میں مزید کہا گیا کہ کسی سے ذاتی دشمنی نہیں پی ٹی آئی کا ترجمان ہوں قانونی کارروائی کی جائے۔

تبصرے بند ہیں.