گندم اسکینڈل میں بیورو کریٹ اور ٹیکنو کریٹس ملوث ہیں، حکومتی انکوائری صرف لالی پاپ: پی پی سینئر  رہنما

34

لاہور: پاکستان  پیپلز پارٹی کے سینئر   ندیم افضل چن نے انکشاف کہاہے کہ گندم اسکینڈل میں بیورو کریٹ اور ٹیکنو کریٹس ملوث ہیں، حکومتی انکوائری تو صرف لالی پاپ ہے۔

پی پی رہنما نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اتنے بڑے اسکینڈل کی انکوائری فیئر ہونی ہوتی تو اب تک نیب ایکشن میں آچکا ہوتا۔انھوں نے کہا کہ گندم اسکینڈل دبانے کی کوشش ہورہی ہے لیکن ہم دبنے نہیں دیں گے، درخواست کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے جو نیب یا عدالت میں دیکر خود مدعی بنیں گے۔

ندیم افضل چن نے  کہا کہ گندم اسکینڈل میں تگڑے لوگ ملوث ہیں جو بیورو کریٹ اور ٹیکنو کریٹس ہیں، اگر اس اسکینڈل میں کوئی سیاستدان ملوث ہوتا تو اب تک اس کا گلا دبا دیتے، اتنے بڑے گندم اسکینڈل پر نیب کو تو ازخود نوٹس لینا چاہیے تھا۔

تبصرے بند ہیں.