وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی مزید 2 مقدمات میں بھی ضمانت منظور

26

راولپنڈی: وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  کی مزید  2 مقدمات میں بھی ضمانت منظور کر  لی گئی۔ 

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کےکے جج ملک اعجاز اصف نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور  کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ انسداد دہشتگردے عدالت نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت آرمی میوزیم اور حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے مقدمات میں منظور کی۔ ان کے خلاف مقدمات تھانہ سول لائنز اور نیو ٹاون میں مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے کہ  وزیر اعلی خیبرپختونخوا گزشتہ روز عدالت پیش ہوئے تھے تاہم ان مقدمات میں پراسکیوشن کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کی تھی اور انہیں آج ہرصورت اپنے دلائل دینے کی ہدایت کر رکھی تھی۔

تبصرے بند ہیں.