وزیراعلیٰ علی گنڈا پور نےگورنر کے خیبر پختونخوا ہاؤس آنے پر پابندی عائد کر دی

44

پشاور: گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی  لفظی جنگ میں شدت اختیار کر گئی۔ وزیراعلیٰ نےگورنر خیبرپختونخوا کےخیبرپختونخوا ہاؤس آنے پر پابندی لگادی۔

ذرائع  کے مطابق علی امین گنڈاپور نے گورنر کی رہائشگاہ اپنی تحویل میں لے لی۔ گورنر خیبرپختونخوا ہاؤس میں اپنی انیکسی استعمال نہیں کرسکے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ےپی ہاؤس میں گورنرانیکسی بندکرنےکا فیصلہ ایک ہفتہ قبل کیا گیا تھا،وزیراعلی خیبرپختونخوا نے گورنر ہاؤس کے متعلقہ سٹاف کو بھی آگاہ کردیا ۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور 3روز سے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں۔

تبصرے بند ہیں.