سنی اتحاد کونسل نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام سپیکر کو بھیج دیا

17

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل نے چیئر مین پی اے سی کے لئے شیخ وقاص اکرم کا نام سپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دیا۔

چیئر مین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے سپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کےلئے شیخ وقاص اکرم کا نام بجھوا دیا ہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی   نے پہلے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے نامزد کیا تھا تاہم ان کے نام پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے تھے اس وجہ سے  اب  سنی اتحاد کو نسل نے چیئرمین  پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام  سپیکر کو بھجوایاہے۔

تبصرے بند ہیں.