غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم تیز

147

 

کراچی:سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ایکسائز کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم تیز کردی گئی ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم کے دوران کراچی میں مجموعی طور پر 1105 گاڑیوں کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی۔
ان کاکہنا تھاکہ جانچ پڑتال کے دوران ٹیکس نادہندگان 119 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کر لئے گئے، جبکہ 11 گاڑیوں کے مالکان نے بروقت آن لائن ٹیکسز ادا کئے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ ایکسائز کے افسران کو شاباشی دی اور کہا کہ ایکسائز افسران ٹھوس نتائج کے حصول کے لئے کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں ۔
انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد رجسٹریشن اور ٹیکس کی شرائط کی تعمیل کو یقینی بنانا ہے، حکومت سندھ گاڑیوں کے مالکان میں جوابدہی اور ذمہ داری کے کلچر کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ ٹیکس ضوابط کی تعمیل اور سڑکوں پر عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔

تبصرے بند ہیں.