لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس میں بانی پی ٹی ائی کی عبوری ضمانت منظور کر لی
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے عمران خان کی زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس میں تھانہ ریس کورس مقدمہ میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی ائی کو پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا۔
بانی پی ٹی ائی کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ بانی پی ٹی ائی اس وقت جیل میں قید ہیں، قید ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔
جسٹس امجد رفیق ن نے ریمارکس دیے کہ عمران خان اس وقت جیل مین سزا یافتہ قیدی ہیں،جیل میں سزا یافتہ قیدی کی عبوری ضمانت ملزم کے پیش ہونے کے بغیر بھی سنی جا سکتی ہے۔
بعد ازان عدالت نے 5 لاکھ مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کر لی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر وارنٹ گرفتاری کی تعمیل میں رکاوٹ ڈالنے اور پولیس پارٹی پر تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج تھا
تبصرے بند ہیں.