پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی کا الرٹ جاری

55

لاہور: پی ڈی ایم اےنے پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی کا الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور آندھی کا سلسلہ 12 مئی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کردی۔

 

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔مزید کہا کہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، میانوالی، خوشاب میں بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

 

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کا امکان ہےجبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال اور بہاولپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے  الرٹ رہیں۔

 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا  کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔

 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام کیلئے ہدایت جاری کی کہ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ۔شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔

 

شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں۔ بارشوں آندھی کا سلسلہ 12 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.