پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک سے انکار کردیا

64

اسلام آباد: پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک سے انکار کردیاہے۔  پی ٹی اے نے ایف بی آر کے خط کا جواب دے دیاہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا عمل ہمارے نظام سے مطابقت نہیں رکھتا اور قانونی طور پر ہم سمز بلاک کرنے کا پابند نہیں۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں خواتین اور بچے مرد حضرات کے نام پر سمز استعمال کرتے ہیں، پاکستان میں خواتین کے نام پر صرف 27 فیصد سمز ہیں، انکم ٹیکس آرڈیننس 2021ء کا اطلاق پی ٹی اے پر نہیں ہوتا، سمز بلاک کرنے سے ڈیجیٹلائزیشن کو نقصان پہنچے گا۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ بڑی تعداد میں سمز بلاک کرنے سے ٹیلی کام معیشت کو نقصان پہنچے گا، سمز کی بندش سے ٹیلی کام شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کو دھچکا لگ سکتا ہے۔خط میں پی ٹی اے نے ایف بی آر کو مشورہ دیا ہے کہ سمز بلاک کرنے کے سوا دیگر قانونی آپشنز پر غور کیا جائے۔
یاد رہے کہ ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی موبائل سم بند کرنے کیلئے انکم ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.