کترینہ کیف اے آئی کاشکار، فرانسیسی زبان میں بات کرنے کی ویڈیو وائرل

52

ممبئی : بالی وڈ کی اداکارہ کترینہ کیف اے آئی کاشکار ہوگئیں۔ ان کی فرانسیسی زبان میں بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔اس  ویڈیو میں وہ  فلم "میں نے پیار کیوں کیا "کی سینئر اداکارہ بینا کاک کے بارے میں بات کررہی ہیں، فلم میں بینا کاک نے سلمان خان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔

کترینہ کیف کے فین پیج  کے مطابق  یہ ویڈیو سال 2019 کی ہے جب کترینہ اور سلمان خان نے ممبئی میں بینا کاک کی کتاب کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی تھی، اصلی ویڈیو میں بھی اداکارہ نے بینا کاک کے بارے میں بات کی تھی جبکہ جعلی ویڈیو میں کترینہ کے الفاظ وہی ہیں لیکن صرف زبان تبدیل کی گئی ہے۔

 

کترینہ کیف کا شمار بالی وڈ کی ان باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو ایک ہی وقت میں مختلف شعبوں میں کام کررہی ہیں، جیسے کترینہ کیف اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ اور کاروبار بھی کررہی ہیں۔

ویڈیو کو اصلی سمجھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے کترینہ کیف کی فرانسیسی زبان میں مہارت کی خوب تعریف کی جبکہ کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو اصلی نہیں بلکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس  سے تیار کی گئی ہے۔ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ اے آئی بہت خطرناک ہے، اس سے عام انسان سے لیکر مشہور شخصیات تک، ہر ایک کو خطرہ ہے۔واضح رہے کہ نومبر 2023 میں بھی کترینہ کیف کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس  سے تیار کردہ نامناسب جعلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
اصل تصویر میں بالی وڈ سٹار فلم "ٹائیگر 3” کے ایک سین میں ہالی وڈ کی اسٹنٹ ویین سے لڑرہی تھیں، تاہم سوشل میڈیا پر وائرل جعلی تصویر میں کترینہ کیف کے لباس کو تبدیل کرتے ہوئے نامناسب انداز میں دکھایا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.