آزادکشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

129

اسلام آباد: آزادکشمیرمیں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

وزیراعظم شہبازشریف نےسمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی اجازت دیدی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیرحکومت نے پولیس کی معاونت کے لیےایف سی تعیناتی کی درخواست کی تھی، آزاد کشمیرحکومت نے امن اومان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ایف سی کی خدمات مانگیں۔

 

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کے لیے ایف سی تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف سی چینی باشندوں اوربجلی گھروں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تعیناتی ہوگی۔

 

چینی باشندوں اوربجلی گھروں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانےکے لیے تعیناتی ہو گی۔ نیلم جہلم، منگلا اور گل پورپاور ہاوسزکی فول پروف سیکیورٹی کے لیے ایف سی تعینات ہوگی۔ آزاد کشمیرمیں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 6 پلاٹونز تعینات کیے جائیں گے۔

 

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر میں ایف سی کی تعیناتی 3 ماہ کےلیے ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.