سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ذیشان رشید نے پرایذائیڈنگ افسر سے فارم 45 چھین لیے

55

 

لاہور : پی پی 149 سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ذیشان رشید نے پریذائیڈنگ افسر سے فارم 45 چھین لیے۔

ذیشان رشید نے الزام لگایا ہے کہ پریذائیڈنگ افسر پولنگ ایجنٹ سے خالی فارم 45 پر دستخط کرا رہا تھا۔ پولنگ اسٹیشن کے دورے پر پریذائیڈنگ افسر کو رنگے ہاتھوں پکڑا، میں آر او آفس میں ریکارڈ کے لیے جا رہا ہوں۔

 

دوسری جانب پی پی 149 کے پولنگ ایجنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے پریذائیڈنگ افسر سے کہا کہ آپ خالی فارم 45 پر دستخط کیوں کرا رہے ہیں جس پر پریذائیڈنگ افسر کا کہنا تھا کہ ابھی صرف دستخط کرا رہے ہیں۔ رزلٹ آپ کے سامنے بنائیں گے۔  ہم نے پریذائیڈنگ افسر سے خالی دستخط شدہ فارم 45 چھین کر آر او آفس بھیج دیے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.