میڈیکل وفد نے کہہ دیا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا، فتنہ فساد پارٹی صرف پراپیگنڈاکرتی ہے: عظمیٰ بخاری

26

 

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ  ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں 4 رکنی میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا ۔ بشریٰ بی بی نے کہا مجھے ہارپک کے قطرے دیئے گئے۔ پھر بیرسٹر سیف کو الہام ہوا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا؟

 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے  بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ  آپ وکیل ہیں ڈاکٹر نہیں،جھوٹے بیانات کی بجائے میڈیکل وفد کی رائے زیادہ اہمیت رکھتی ہے ۔برائے مہربانی ہر معاملے میں طبع آزمائی نہیں کرتے۔  میڈیکل بورڈ نے بشریٰ بی بی کو کچھ ٹیسٹ لکھ کر دیئے تھے جو انہوں نے نہیں کرائے ۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایسے بیہودہ اور مظلومیت کارڈ کھیلنے سے آپ کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔  بشریٰ بی بی آج بھی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ۔فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کرنے کے علاوہ کوئی کام ہی نہیں ہے ۔بیرسٹر صاحب کے پی  میں اتنے ہی اچھے ڈاکٹرز ہیں تو وہاں سے اپنا اور اپنے وزیراعلیٰ کا علاج کرائیں ۔

تبصرے بند ہیں.