عمران خان کو 6 ماہ بعد اڈیالہ جیل سے باہر لایا گیا:بی بی سی

191

 

اسلام آباد : عدالت کے حکم پر  سابق وزیر اعظم عمران خان کو 6 ماہ بعد پہلی بار اڈیالہ جیل سے باہر لگایا گیا۔ان کے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ۔

 

بی بی سی کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے حکم پر سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ کیا کیا ہے۔  عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ہمراہ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم بھی نجی اسپتال میں موجود رہی اور ان کے علاوہ بشریٰ بی بی کے وکلا کی ٹیم بھی ہسپتال میں موجود رہی۔

جیل  اہلکار کے مطابق بشریٰ بی بی کے معدے اور خون کا ٹیسٹ لیا گیا اور ان کی اینڈو سکوپی بھی کی گئی ہے۔ اینڈو سکوپی کے علاوہ ڈاکٹر کی ہدایات پر بشریٰ بی بی کے دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

جیل کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان دونوں میاں بیوی کے کیے گئے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو روز میں نجی ہسپتال سے ان کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ عمران خان کا بھی طبی معائنہ کروانے کا حکم دیا تھا۔

جیل حکام کے مطابق دونوں کو سخت سکیورٹی میں نجی ہسپتال لایا گیا جہاں پر ان کا طبی معائنہ کروایا گیا۔ ’طبی معائنہ کروانے کے بعد بشری بی بی کو بنی گالہ اور عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.