کراچی:معاشی صورتحال اور بلند شرح سود کے باعث بینکوں کے ڈیپازٹس ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 23 سے مارچ 24تک ایک سال میں بینک ڈیپازٹس میں 4742 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ایک ماہ میں بینک ڈیپازٹس میں 435 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2024 میں بینک ڈیپازٹس 28 ہزار 321 ارب روپے کی نئی ریکارڈ سطح قائم کی۔ مارچ 2023 میں بینک ڈیپازٹس 23 ہزار 579 ارب روپے تھے ۔فروری 24 کے 27886 ارب سے مارچ 24 میں بینک ڈپازٹس 28 ہزار 321 ارب روپے ہوگئے ۔
اس بارے میں معاشی ماہرین کا کہنا ہےکہ بلند شرح سود ہونے کی وجہ سے بینکوں سے بہتر منافع مل رہا ہے ۔سرمایہ کار بہتر منافع کے لئے بینکوں میں ڈیپازٹس بڑھا رہے ہیں ۔موجودہ معاشی صورتحال اور بلند شرح سود کی وجہ سے بینکوں میں ڈیپازٹس میں اضافہ جاری رہ سکتا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.