سعودی وفد کا دورہ خوش آئندہ رہا ,9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاملات طے ہو گئے، ترجمان دفترخارجہ

59

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہراربلوچ نے کہا سعودی عرب کے وفد کا دورہ پاکستان خوش آئندہ رہا ,سعودی عرب پاکستان میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

 

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ  نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ  کے دوران بتایا کہ سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا ۔ سعودی وفد کا یہ دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب اوروزیر اعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔

 

یہ دورہ اس بات کا عکاس ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا ۔سعودی وفد نے سرمایہ کاری کے لئے  حکومتی اقدام کی تعریف کی ہے۔ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کی بات کئی سال سے چل رہی ہے لیکن عملی طور پر کچھ ممکن نہیں ہو سکا۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم سفارتکاری کو معاشی و اقتصادی سفارتکاری کی جانب لیکر جارہے ہیں ۔

 

ممتاز زہرابلوچ نےفلسطین کے حوالے سے کہا کہ مسئلہ فلسطین پرپاکستان نے فعال کردار ادا کیا ہے ۔غزہ اور فلسطین کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے۔ فلسطین میں  ہونے والی تباہی کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ۔

 

ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کو قابل مزمت ہیں۔ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کا آبادیاتی تناسب بدل رہا ہے اور مسلمانوں کی نسلی کشی میں ملوث ہے۔

 

ایسا کوئی عمل کشمیری عوام کو زیر نہیں کر سکتا اور پاکستان حق خودارادیت کی ان کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی حمایت جاری رکھے گا۔ عید الفطر کے موقع پر حریت رہنماؤں کی نظر بندی کامقصد انھیں نمازعید ادا کرنے، عوامی اجتماعات سےخطاب کرنے سے روکنا تھا۔

تبصرے بند ہیں.