وزیر اعظم شہباز شریف کا 3 ہفتے میں دوسرا دورہ سعودی عرب

218

 

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف ایک ماہ کے دوران سعودی عرب کا دوسرا دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم 6 اپریل کو اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ پہلے غیرملکی دورہ پر سعودی عرب گئے تھے اب دوبارہ وہ 27 اپریل کوسعودی عرب جا رہے ہیں۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف  کا دورہ  تین روزہ  ہوگا ۔سعودی عرب میں وہ عالمی کولیبرویشن ، گروتھ اینڈ انرجی فارڈویلپمنٹ میں شرکت کریں گے جو کہ ورلڈ اکنامک فورم کے تحت ہوگی۔

 

ذرائع نے بتایا ہے کہ ریاض کانفرنس کے دوران دنیا بھر سے 700 شرکا شرکت کریں گے جن میں دنیا بھر کے اہم سینئر رہنماشامل ہوں گے جن کا تعلق بین الاقوامی تنظیموں، کاروباری رہنماؤں اور حکومتوں سے ہوگا ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.