اسلام آباد : بشری بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پرپیرکوسماعت ہوگی۔اسٹیٹ کونسل عبد الرحمن نے بشری بی بی کی درخواست بحالی کی مخالفت نہیں کی ۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم پیروی پر بشری بی بی کی درخواست خارج کردی تھی ۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی ۔بشری بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی عدم پیروی پر خارج کی گئی درخواست دوبارہ بحال کردی گئی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ سب جیل کے لوازمات کیا ہیں آئندہ سماعت پیر کو عدالت کی معاونت کی جائے ۔بشری بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل جبکہ اسٹیٹ کونسل عبد الرحمن پیش ہوئے ۔
بشری بی بی کے وکلاء نے درخواست بحال کرنے کے لیے دوبارہ متفرق درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے مرکزی درخواست پیر کو مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
تبصرے بند ہیں.