سعودی عرب کو باضابطہ طور پر آئی سی ایف سی سے متعلق آگاہ کیا، سعودیہ کی بڑی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں: اسحاق ڈار

24

اسلام آباد:وزیر خارجہ اسحاق ڈار  کاکہنا ہےکہ سعودی عرب کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتےہیں۔
اسلام آباد میں سعودی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  اسحاق ڈار نے  کہا کہ عودی عرب کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، سعودی وفد کا پرتپاک استقبال کرکے بہت خوشی ہورہی ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشکور ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں مختلف شعبوں سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، پاکستانی حکومت اور عوام میں سعودی عرب کے لیے بہت احترام ہے، سعودی عرب کی جانب سے بڑی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتےہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے آئی ٹی،معدنیات،زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات ہوئی، سعودی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے، سعودی عرب کو باضابطہ طور پر آئی سی ایف سی سے متعلق آگاہ کیا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے موقع سے سعودی عرب بھرپور استفادہ کرےگا۔

تبصرے بند ہیں.