این اے 81: اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم، بلال اعجاز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال

27

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے این اے 81 گوجرانوالہ سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم ناہرا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

 

عدالت نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ مخالف آزاد امیدوار بلال اعجاز کی کامیابی  کا نوٹیفکیشن بحال کر دیا۔ عدالت نے بلال اعجاز کی  اظہر قیوم ناہرا کی کامیابی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار  دینے کی درخواست منظور  کر لی۔

 

دوسری جانب پی پی 133ننکانہ صاحب سے بھی ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹی فکیشن بھی معطل کر دیا گیا۔ عدالت نےالیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

تبصرے بند ہیں.