"ہمیں تم سے پیار ہے”:ایرانی حملہ ناکام بنانے میں مدد پر اسرائیلی عوام کا اردن کے شاہ عبداللہ کیلئے پیغام

46

 

تل ابیب : اسرائیلی عوام نے اردن سے اظہارِ تشکر کیا اور سوشل میڈیا پر اردن کے شاہ عبداللّٰہ کیلئے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں تم سے پیار ہے۔

 

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن اور اسرائیل نے تاریخ میں پہلی بار فوجی تعاون کیا ہے۔

 

دوسری جانب اردن کی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون سے انکار کیا ہے۔اردن  کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو آپریشن کیلئے فضائی حدود نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اپنی فضائی حدود سے ایرانی میزائل اور ڈرون بھی گزرنے نہیں دیں گے۔

 

تبصرے بند ہیں.