ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی ، مرکزی جلسہ گڑھی خدا بخش میں آج شام 6 بجے ہو گا

21

 

کراچی: سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے جبکہ  مرکزی جلسہ گڑھی خدا بخش میں آج شام 6 بجے ہو گا ۔

 

برسی پر ملک بھر سے کارکن گڑھی خدا بخش پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ جلسے سے بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

 

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا تھا ،ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی کاکہنا تھا کہ 4 اپریل کا جلسہ رمضان المبارک کے احترام میں ملتوی کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.