ایف آئی اے مقدمات: اعظم سواتی عدالت کے سامنے سرنڈر ، عبوری ضمانت منظور

45

اسلام آباد: ایف آئی اے کے دو مقدمات میں اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا، عدالت نے عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کر لی۔

 

سنٹرل عدالت کے ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین نے  کیس کی سماعت کی۔  اعظم سواتی وکیل علی بحاری  مرتضیٰ طوری کے ہمراہ سپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں پیش  ہوئے ۔

 

اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کرتےہوئے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کر دی ۔سپیشل جج سنٹرل عدالت نے  اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظورکر لی۔

 

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹس کرنے پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا،  مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے اعظم سواتی کو اشتہاری قرار دینے کے بعد دائمی وارنٹ جاری  کیے گئے۔

تبصرے بند ہیں.