ملک میں 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظرآنے کے امکانات ہیں، محکمۂ موسمیات

17

اسلام آباد: محکمۂ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ ملک میں 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظرآنے کے امکانات ہیں۔

 

محکمۂ موسمیات کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہو گی، اٹھ اپریل کو چاند کی عمر انیس سے بیس گھنٹے ہوجائے گی۔ غروب آفتاب کے بعد افق پر چاند نظر آنے کا دورانیہ پچاس منٹ سے زائد ہوگا۔

 

جبکہ 9 اپریل کو چاند کی عمر 19 سے 20 گھنٹے ہو جائے گی۔

 

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ غروبِ آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا دورانیہ 50 منٹ سے زائد ہو گا، جس کے باعث 9 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق  جنوبی علاقوں سمیت ملک کے زیادہ تر مقامات پر اس دن مطلع صاف رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.