کپتان تبدیل کرنا ہی تھا تو محمد رضوان بہترین چوائس تھے: شاہد آفریدی

57

 

کراچی : قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی پر سابق کپتان  اور شاہین شاہ آفریدی کے سسر شاہد آفریدی کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

 

ایکس اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں سلیکشن کمیٹی میں شامل تجربہ کار پلیئرز کے فیصلے پر حیران ہوں۔ اگر تبدیلی ضروری تھی تو قیادت کےلیے محمد رضوان بہتر چوائس تھے۔

 

سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ تاہم اب فیصلہ ہوچکا تو بابراعظم کےلیے میری حمایت اور نیک خواہشات ہیں۔

 

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنا دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.