لاہور: ملک بھر میں آج لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ عالم اسلام کیساتھ پاکستان بھر کی مساجد میں آج بعد نماز عصر لاکھوں اہل ایمان اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے۔
اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
اعتکاف کے دوران یہ خوش نصیب مساجد میں قائم اپنے خیموں میں اللہ کے حضور سربسجود رہنے، تلاوت قرآن سے فیض
یاب ہونے کے ساتھ عبادات میں مشغول رہیں گے۔
تبصرے بند ہیں.