وزیر اعظم نے اگلے پانچ سال کے لیے وزارتوں کے اہداف مقرر کردیے:عطا تارڑ

119

لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ  کاکہنا ہے کہ  وزیر اعظم شہباز شریف نے اگلے پانچ سال کے لیے وزارتوں کے اہداف مقرر کردیے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  عطا تارڑ کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اگلے پانچ سال کے لیے وزارتوں کے اہداف مقرر کردیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارتوں کو باقاعدہ دستاویز کے ذریعے تحریری ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ان سے کیا توقعات ہیں اور انہوں نے کیا کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اس معاملے پر کوشش کی ہے اور ہر وزارت کو حقیقت پر مبنی اہداف دیے گئے ہیں، وزارت خزانہ کو یہ ہدف دیا گیا ہے کہ مہنگائی میں، بیروز گاری میں کمی کرنی ہے، شرح نمو میں اضافہ کرنا ہے، آئی ایم ایف کے معاملات کو مکمل کرنا ہے، قرضہ جات کی ری سٹرکچرنگ کے حوالے سے بھی ہدف دیا گیا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم ہر وزارت کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہیں کہ یہ اگلے 6 مہینے، دو سال یا پانچ سال کے اہداف ہیں اور ہم توقع رکھتے ہین کہ آپ انہیں پورا کریں گے، پہلی دفعہ وازرتوں کو تحریری طور پر یہ اہداف ارسال کیے گئے ہیں، جب کابینہ کا اجلاس ہوگا تو وزارتوں سے جواب بھی لیا جائے گا اور اچھی کارکردگی والے وزرا کی ستائش بھی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ خود احتسابی کا نظام بھی وضع کیا گیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے، آئی ٹی کے ذریعے نیا نظام لایا جائے گا کہاں وزراتوں کی کارکردگی کو جج کیا جائے گا۔
یہ اہداف انتہائی کلیئر ہیں جیسے تجارتی خسارہ کم کرنا، زر مبادلہ بڑھانا، آئی ٹی کے شعبے میں ایکسپورٹس کو بڑھانا اور پے پال جیسی سہولیات کو فعال کرنا، ملک مین جدید ڈیجیٹل نظام کا نفاذ، یہ انتہائی کلیئر ٹارگٹ ہیں۔دہشتگردی کے وقعہ کی روک تھام کے لیے جدید بنیادوں کے نظام کو وضع کرنے، غیر قانونی غیر ملکی مقیم، سمگلنگ کی روک تھام وغیرہ کے لیے اہداف بھی دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.