بجلی، گیس کے جھٹکوں کے بعد پٹرول بم گرانے کی تیاری، آج پٹرول کی قیمت میں اضافے کاامکان

100

لاہور: بجلی، گیس کے جھٹکوں کے بعد پٹرول بم گرانے کی تیاری  کرلی گئی۔  آج رات سے پٹرول   کی قیمت میں اضافے کاامکان ہے۔  پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 94پیسے فی لٹر اضافے  ہوسکتا ہے ۔ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 30 پیسے کی کمی متوقع   ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

ریونیو میں اضافے کے مشن  کے تحت نئی ٹیکس سکیم کا اطلاق تاجروں اور دکانداروں پر ہوگا ۔ تاجروں اور دکانداروں کی رجسٹریشن ہوگی ۔ماہانہ  ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی 15جولائی سے ہوگی  ۔چھوٹے تاجروں ،دکانداروں ،ہول سیلرز ،ریٹیلرز پر سکیم کا اطلاق ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.